ہر سال کی طرح آج 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں پاکستانی خواتین ایک بار پھر مارچ کررہی ہیں۔
اس یوم خواتین پر آئیے ان پاکستانی خواتین پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کی بہت سی خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کیا اور پوری قوم کی توجہ حاصل کی۔
مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور سیاسی رہنما مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنیں۔
وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی ملک کی پہلی خاتون ہیں۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف، چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر پہنچی ہیں۔
اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی
اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی لاہور میں حالیہ واقعہ میں اپنی بہادری کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں جب انہوں نے اچھرہ میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی حفاظت کی اور بہادری سے ان کی جان بچائی۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے اس واقعہ کے بعد بھرپور شہرت حاصل کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے قائداعظم پولیس میڈل اور تعریف بھی حاصل کی۔
ایریکا رابن مس یونیورس میں پہلی پاکستانی
ایریکا رابن اس سال ٹاک آف دی ٹاؤن بنی رہیں کیونکہ وہ مس یونیورس کے مقابلے میں مس پاکستان کے طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ایریکا رابن نے نہ صرف مقابلے میں حصہ لیا بلکہ پورے مقابلے میں اپنے موقف کو خوبصورتی سے پیش کیا۔
شازیہ سید طاقتور کاروباری خاتون
یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او شازیہ سید کو ایک بار پھر فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اس بار وہ 2024 کی 100 طاقتور ترین کاروباری خواتین میں سے ایک ہیں۔
شازیہ سید شمالی افریقہ، عراق اور دیگر ممالک میں یونی لیور کی آپریشنز منیجرکے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، شازیہ سید کو اس سے قبل 2023 میں مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شازیہ سید نے بطور ٹرینی پیشہ ورانہ سفر شروع کیا اور یونی لیور پاکستان میں تیزی سے کامیابی منازل طے کرتے یوئے پاکستان بھر میں اور یونی لیور کے مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ میں عالمی آپریشنز میں قائدانہ عہدے سنبھالیں۔
شازیہ سید پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے اور کاروبار کے متحرک دائرے میں ترقی کیلئے کردار کی حامی رہی ہیں۔