چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر علی خان  نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، اسے چلتا کرکے دم دیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لیڈر جیل میں ہے مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بطور اپوزیشن لائیو کوریج نہیں دی جارہی، پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہمارے قائد کریں گے، مسلم لیگ ن کے چہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

قائد ایوان کی نشست سنبھالنے والے شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

Related Posts