نومنتخب وزیراعظم کی دھواں دھار تقریر، پی ٹی آئی کو نشانے پر رکھ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:ملک کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بانی پی ٹی آئی کی باری آئی تو انہوں نے اپوزیشن کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدِ ایوان منتخب ہونے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی رہنماؤں بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کا شکر گزار ہوں۔ 9مئی کے روز قومی اداروں پر حملے کیے گئے۔

اظہارِ خیال کے دوران نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن لوگوں نے ووٹ دئیے، ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس ایوان کا ”لیڈر آف دی اپوزیشن“ منتخب کیا (شہباز شریف نے خود کو غلطی سے قائدِ ایوان کی جگہ اپوزیشن لیڈر کہہ دیا)

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں 20، 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا گیا۔ ذوالفقار بھٹو کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بدقسمتی سے وہ شخص (ذوالفقار بھٹو) جوڈیشل قتل کی نذر ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو سزا دی گئی کہ انہوں نے پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار قائم کیے۔ نواز شریف کی حکومت کا 3 بار تختہ الٹا گیا۔ ہم پر بے بنیاد کیسز بنائے۔ جلا وطنی پر مجبور کیا گیا،ہماری بھتیجی بھی جیل میں گئی۔

نواز شریف یا آصف زرداری نے کسی بھی لمحے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا نہیں سوچا۔ جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئی تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ یہ وہ قومی کردار تھا جو ہماری قیادت نے ادا کیا۔

پی ٹی آئی پر تنقید 

دورانِ تقریر شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ جب ان کی باری آئی تو انہوں نے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دیا۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کی پروا نہیں کی اور کیا کیا گرے ہوئے الفاظ استعمال کیے کہ زبان پر نہیں لائے جاسکتے۔

تقریر کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی افواج کے خلاف زہر اگلا۔ حتیٰ کہ اپنے 2 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ تم نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کوئی مدد نہیں کرنی۔ یہ اس قیادت اور اس قیادت کا فرق ہے۔ قومی اسمبلی گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بدلے کی سیاست نہیں کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے صبر و تحمل سے کام کیا۔ کبھی کسی گملے تک کو نقصان نہیں پہنچایا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ 9مئی کو ان اداروں پر حملے ہوئے۔ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس میں حملے ہوئے۔ یہ دلخراش واقعہ کبھی نہیں دیکھا۔ ایک پاکستانی نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہداءکے دلوں پر کیا بیتی ہوگی؟ جن کے پیارے وطنِ عزیز کیلئے قربان ہوئے۔ انہوں نے مردانہ وار دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ نواز شریف کا فیصلہ تھا کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔ اب ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہے۔ ملک کے کڑیل جوان اپنے ملک کیلئے اپنے بچوں کو شہید کرگئے۔

Related Posts