سونے کی قیمت میں 3000روپے سے زائد کا اضافہ

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں لگاتار اضافہ جاری ہے، گزشتہ 72 گھنٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں 3ہزار500روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 20ہزار 300روپے فی تولہ ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی نئی قیمت 1لاکھ 88ہزار 872روپے فی 10گرام ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 36ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2ہزار 103ڈالر فی اونس ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی سے سونے کی  مقامی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔

گزشتہ ماہ کی صورتحال

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے تک بڑھ گئی۔

گزشتہ ماہ بھی سونے کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی نظر آئیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 100روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے فی دس گرام ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2ہزار56ڈالر ہوگئی تھی۔ 

 

Related Posts