غزہ میں بہت خون بہہ چکا، اب جنگ بند کردی جائے، برطانوی شہزادہ پھٹ پڑا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے اپیل کی ہے ہے کہ غزہ میں بہت لوگ مار دیے گئے ہیں کہ اب جنگ بند کر دینی چاہیے۔

شہزادہ ولیم نے یہ بات بحرین کے دورے کے موقع پر کہی۔ مستقبل کے شاہ برطانیہ شہزادہ ولیم کا یہ تبصرہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب برطانیہ نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے حق میں قرار داد کے لیے اپنا ووٹ ہی نہیں ڈالا۔

برطانیہ کا شاہی خاندان بھی عام طور پر اس طرح کے سیاسی ایشوز پر بات نہیں کرتا۔ اس لیے شہزادہ ولیم کے یہ ریمارکس ایک معمول کا واقعہ نہیں قرار دیا جارہا ہے۔ اگرچہ سب جانتے ہیں کہ شاہی خاندان کی برطانیہ میں حیثیت محض رسمی مانی جاتی ہے۔

یہ سب اپنی جگہ اہم ہے کہ انہوں نے بھی یہ بات ایسے وقت پر کہی جب ساڑھے چار ماہ سے جنگ جاری ہے۔ 29 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کے علاوہ پورے غزہ کی مکمل تباہی ہو چکی ہے اور غزہ کی تقریبا ساری آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

شہزادہ ولیم نے کہا کہ حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد مجھے گہری تشویش ہے کہ غزہ میں لڑائی میں خوفناک حد تک انسانی جانوں کی قیمت لی جارہی ہے کیونکہ بہت زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

41 سالہ شہزادہ ولیم نے اس بارے میں اپنی حکومت کے عمل کے برعکس بات کی ہے اور انسانی مصائب کو محسوس کرنے کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ میں بھی دوسرے بہت سارے لوگوں کی طرح اب اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں، جس قدر جلد ممکن ہو جنگ ختم ہونی چاہیے۔ اسی طرح غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں بھی اضافہ ہونا چاہیے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔

برطانوی شہزادہ ولیم شاہی خاندان کے فرد ہیں جنہوں نے 2018 میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ یہ شاہی خاندان کے رکن کے طور پر ان کا سرکاری دورہ تھا۔ اب اگلے ہفتے وہ ایک یہودی عبادت گاہ میں ان یہودی نوجوانوں سے ملیں گے جو عالمی سطح پر یہود مخالف نفرت کا خاتمہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Posts