جامشورو میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کا دھرنا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف سندھ کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد جی ڈی اے کے تحت جامشورو بائی پاس پر بڑا دھرنا جاری ہے، جس سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج کا مقام انڈس ہائی وے اور سپر ہائی وے سے منسلک ہے۔ ایسے میں ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں این ایچ اے نے مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ جامشورو میں ایم نائن موٹروے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جامشورو روٹ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور اس کے بجائے ٹھٹھہ روٹ پر قومی شاہراہ قومی شاہراہ استعمال کریں۔

 

 

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ہالا سے کراچی نیو سبزی منڈی اور لیاری ایکسپریس وے (سہراب گوٹھ تا آگرہ تاج) کے لیے ٹریفک اپ ڈیٹ جاری کی ہیں۔

ادارے نے عوامی احتجاج کی وجہ سے ہٹری بائی پاس اور لونی کوٹ انٹرچینج سے دو ڈائورژن پوائنٹس بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ جامشورو کے قریب تین جامعات میں تعلیمی سیشن بھی معطل کردیا گیا۔

Related Posts