عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب
جنوبی ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پوری مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں سیاسی جماعتوں سے مشاوت کا ٹاسک سونپ دیا۔ تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عمران خان نے مجھے اسائنمنٹ دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں، مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

Related Posts