انڈونیشیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مغربی جاوا کے علاقے بندونگ میں گزشتہ روز مقامی کلبز کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا۔
lightning struck a man during a football match in Indonesia 🇮🇩https://t.co/JnRUJSukl1
— Kobbie Mainoo Fans (@KobbeMainoo) February 11, 2024
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرتی ہے، جس کے باعث میچ کے دوران ہی فٹبالر وہیں پر گر جاتا ہے اور جان کی بازی ہار جاتا ہے۔
35 سالہ فٹبالر کی شناخت سبطین کے نام سے کی گئی ہے، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے فٹبالر کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ لقمہ اجل بن گیا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ایک سال میں اس نوعیت کا یہ دوسرا پیش آیا ہے جب میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان فٹبالر جان کی بازی ہار گیا ہے۔