ہیئر ڈریسر کی دکان میں 2افراد کا قتل، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیئر ڈریسر کی دکان میں 2افراد کا قتل، ویڈیو سامنے آگئی
ہیئر ڈریسر کی دکان میں 2افراد کا قتل، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے شہر دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب نجف گڑھ میں واقع ہیئر ڈریسر کی دکان میں 2افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہائی دیدہ دلیری سے کی گئی یہ واردات احاطے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

سامنے آنے والی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلحہ لئے دو افراد ہیئر ڈریسر کی دکان میں داخل ہوتے ہیں اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔

فائرنگ کی آواز سن کر سیلون کا ایک ملازم موقع پر پہنچ جاتا ہے لیکن خوفناک منظر دیکھ کر وہ بھی وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ افراد جن کی شناخت آشیش اور سونو کے نام سے ہوئی ہے، جمعہ کی شام بال کٹوانے گئے تھے اور فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے اور انہیں جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts