ہالی ووڈ اداکارہ جیمی براؤن کو دین اسلام نے کیسے ‘شکار’ کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ کی نگاہیں خیرہ کر دینے والی فلم نگری میں زندگی گزارنے والی رائزنگ اسٹار جیمی براؤن (Jaime Brown) نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

جیمی براون نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔ حال ہی میں جیمی براؤن کا انٹرویو وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اپنے قبول اسلام کی پوری داستان بیان کی ہے۔

سابق امریکی اداکارہ نے انٹرویو میں تفصیل سے بتایا ہے کہ کیسے انہوں نے عیسائیت اور ہالی ووڈ کی مسحور کن دنیا کو چھوڑا اور سچائی کو قبول کرکے دین اسلام میں داخل ہوئیں۔

 

انٹرویو میں سابق امریکی اداکارہ نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ حجاب پہنتی اور روزانہ پنج وقتہ نمازیں پابندی کے ساتھ ادا کرتی ہیں۔ وہ آنے والے رمضان مبارک کے دوران روزے رکھنے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ اس یقین کے ساتھ کہ وہ اللہ کے قریب ہو سکیں گی۔

معروف بلاگر اور فیچر رائٹر ضیاء چترالی کے مطابق جیمی براون کی قبول اسلام کی داستان بڑی دلچسپ ہے۔ ان کے مطابق جیمی ایک مسلمان کو عیسائی بنانے کی کوششوں میں لگی ہوئی تھیں کہ اس دوران وہ خود ہی اپنے شکار کے ہاتھوں شکار ہوگئیں۔

جیمی براؤن ہالی ووڈ میں بطور پروڈکشن مینجر ٹی وی، فلم اور میوزک ویڈیوز کے لیے کام کر رہی تھیں۔ وہ خود کو “بہت کٹر عیسائی” کے طور پر پیش کرتی تھیں اور ایک مشنری اسکول میں پڑھاتی بھی تھیں۔ پھر انہوں نے اپنے ایک مسلمان ساتھی کو، جو ان کے ساتھ مشہور ٹی وی HBO شو میں کام کرتا تھا، کو اپنی کلاس میں مدعو کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ عیسائیت سے متاثر ہوسکے۔

جیمی کی بھرپور کوشش تھی کہ وہ مسلم ساتھی کسی طرح دائرۂ عیسائیت میں داخل ہو جائے۔ وہ مسلسل اسے دعوت دیتی رہیں، لیکن بالکل برعکس نتیجہ برآمد ہوا۔

ہوا کچھ اس طرح کہ مسلمان ساتھی نے جیمی کو ایک بار مسجد آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے جیمی کو قرآن کریم کی سچائی نے اپنا گرویدہ بنالیا۔ حالانکہ وہ بائبل کی عالم تھیں اور اتنی متشدد تھیں کہ وہ مسلمانوں کو ’’پاگل لوگ‘‘ سمجھتی تھیں۔

مسلمان ساتھی کو عیسائی بنانے کی کوشش کے دوران وہ خود اسلام کے دامن سے وابستہ ہوگئیں اور اب ہالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر باحجاب زندگی گزار رہی ہیں۔ 

Related Posts