شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان جدائی کو کئی دن گزر چکے ہیں مگر اس معاملے کے مختلف پہلوؤں پر بحث اور تبصروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
دونوں سپر اسٹارز کی مشترکہ زندگی کی طرح ان کے درمیان طلاق کے بعد بھی لوگ ان کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں عام لوگوں، سوشل میڈیا صارفین، دونوں کے مداحوں کے ساتھ شوبز اور اسپورٹس کی سیلیبرٹیز بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں بنگلا دیش کی سپر ماڈل اور بولڈ اداکارہ سنائی محبوب نے بھی اس ہاٹ ایشو میں اپنے تبصرے کے ذریعے حصہ لیا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
سنائی محبوب نے اپنی ایک فیس بک آئی ڈی سے شعیب اور ثنا جاوید کی شادی کی تصویر کے ساتھ ثانیہ مرزا کی ایک حالیہ تصویر شیئر کی ہے۔
سنائی محبوب نے ان تصویروں کے ساتھ کیپشن دیا ہے کہ شعیب ملک نے دوسری جگہ شادی کر لی تو ثانیہ مرزا شادی کیوں نہیں کر سکتیں؟
بنگلا زبان میں تحریر اپنی پوسٹ میں ثنائی محبوب نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا لڑکی کو جینے کا حق نہیں ہے؟
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دین اسلام نے ہمیشہ حلال رشتہ قائم کرنے کا کہا ہے اور نکاح ہی حلال رشتہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں واقعی چاہتی ہوں کہ ثانیہ مرزا خوش رہے، ہر انسان کو جینے کا حق ہے، خوشگوار انداز میں جینے کا حق ہے۔
واضح رہے کہ سنائی محبوب بنگلا دیش کی ایک بولڈ ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ان کی بولڈ تصاویر سے بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا، جس کے بعد بنگلادیشی سائبر حکام نے ان سے متنازع تصاویر ہٹانے کا کہا تھا۔