راولپنڈی کی سول جج کی عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں بڑا فیصلہ دے دیا۔
عدالت نے گزشتہ دن جعمے کو اپنا محفوظ کیا ہوا فیصلہ آج سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دوران عدت نکاح کے مرتکب قرار پائے ہیں اور انہوں نےعدت کے شرعی تقاضوں کو پورا کیے بغیر نکاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت کی جانب سے 7،7سال قید کی سزاسنا دی گئی۔
علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر5،5لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔