کراچی کے انٹر امتحانات میں جعلسازی کیخلاف بڑا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی انٹر بورڈ کے امتحانات میں جعلسازی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیئرمین انٹر بورڈ کو امتحانی نتائج میں جعل سازی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹی اینڈ بورڈ ڈیپارٹمنٹ نے اینٹی کرپشن کو خط لكھ دیا جس میں نتائج میں تبدیلی اور مالیاتی بے ضابطگیوں کی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔ لیٹر میں انٹر بورڈ کے 8 افسران کیخلاف انکوائری کا حکم بھی شامل ہے۔
ذرائع كے مطابق سابق چیئرمین پروفیسر سعید الدین اور سابق چیئرمین نسیم احمد میمن پر بھی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔
انکوائری کی زد میں انٹر بورڈ کے 2 سابق ناظم امتحانات انجینئر انور علیم  راجپوت اور ظہیر الدین بھٹو بھی آئے ہوئے ہیں۔
انٹر بورڈ کے سابق ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوہان، سابق اسسٹنٹ کنٹرولرپری میڈیکل گروپ تنویرعباس زیدی بھی مبینہ طور پر نتائج کی تبدیلیوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کیخلاف کریمنل کیسز قائم کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیا ہے۔

Related Posts