دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، الیکشن کمیشن نے اجلاس بلالیا، اہم فیصلہ متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 الیکشن کمیشن نے ملک کے دو صوبوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر غور کے لیے جمعرات کو اجلاس بلا لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعرات یکم فروری کو دن کے 3 بجے اجلاس بلا لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی صاحبان اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو  شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 قبل ازیں خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ریحان زیب پی ٹی آئی کے ورکر تھے تاہم وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے۔

خیال رہے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات تواتر سے رونما ہوئے ہیں جن میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

منگل کو سبی میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

چند دن قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں عسکریت پسندوں نے حکومتی عمارتوں اور سکیورٹی فورسز پر منظم حملے کیے جن میں پولیس ایس آیچ او سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے نو حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا۔

Related Posts