جانئے فرنچ فرائز کو دوبارہ گرم کرکے کھانا کس قدر خطرناک ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت سے لوگ بچے ہوئے فاسٹ فوڈ یہاں تک کہ فرنچ فرائز کو کھانے کے لیے دوبارہ گرم کرتے ہیں، مگر ماہرین کے مطابق یہ عادت صحت کے لیے خطرناک ہے۔

روسی ماہر غذائیت ڈاکٹر اولگا لوشبینکووا نے انکشاف کیا ہے کہ تلے ہوئے آلوؤں اور باسی فاسٹ فوڈ کو گرم کرنے سے ان میں اضافی نقصان دہ مادے ظاہر ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیمبرگر، شاورما اور دیگر کھانے جن کو فاسٹ فوڈ میں شمار کیا جاتا ہے صحت کو بالکل بھی فائدہ نہیں پہنچاتے، خواہ انہیں تیاری کے فوراً بعد کھالیا جائے۔

لیکن اگر یہ پرانے ہو گئے تو کیا ہوگا؟ اسپتنک ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یقیناً اس سے صحت کے لیے خطرہ بڑھ جائے گا، کیونکہ رات کے وقت یہ ڈی کمپوز ہونے لگتا ہے اور وٹامنز اور معدنیات سے محروم ہو جائے گا۔

عام طور پر فاسٹ فوڈ میں غذائیت اور ضروری وٹامنز نہیں ہوتے یا پھر بہت کم ہوتے ہیں، تو کیا ہوگا اگر وہ تازہ نہ ہوں؟ ماہرین کے مطابق جو کچھ موجود تھا وہ وقت گزرنے کے ساتھ ضائع ہو گیا ہے۔ ایسے کھانوں سے انسان کو صرف کیلوریز، پروٹین، چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔

ماہر غذائیت کے مطابق جب ان پروٹین والی غذاؤں کو گرم کیا جاتا ہے، تو ان کی ساخت بدل جاتی ہے اور جسم کے لیے انھیں جذب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔مثال کے طور پر فرنچ فرائز گرم ہونے کے بعد صحت کے لیے مزید خطرناک ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ اسٹارچ والی اشیاء کو تیل میں تلنا، خاص طور پر ٹرانس آئل کے استعمال سے اس میں خطرناک سرطان پیدا کرنے والے ایکریلامائیڈ مرکبات بنتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ان کھانوں کو فریج میں نہ رکھا جائے اور اگلے دن انہیں گرم کیے بغیر ٹھنڈا کھا لیا جائے تو وہ شخص بیکٹیریل انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے۔

Related Posts