بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ سلمان خان نے اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کی میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے دوسری شادی پر محتاط ردعمل دیا ہے۔
ارباز خان اور سہیل خان حال ہی میں بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے گرینڈ فائنل کے اسٹیج پر بطور مہمان شریک ہوئے، اس دوران بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے ارباز خان سے سوال کیا کہ آپ نے مجھے اپنی اور شورا کی شادی پر مدعو کیوں نہیں کیا؟ اس پر ارباز نے کہا کہ میں آپ کو اپنی اگلی شادی پر ضرور مدعو کروں گا۔
بھارتی سنگھ نے ارباز کا جواب سن کر سلمان خان سے بھائی کی دوسری شادی سے متعلق پوچھ لیا، جس پر انہوں نے کہا کہ یہ میری سنتے ہی نہیں اگر سنتے تو، اس کے بعد سلمان خان مسکرا کر خاموش ہوگئے۔
دوران شو بھارتی سنگھ نے سلمان خان سے بھی شادی نہ کرنے کا سوال کیا اس پر سلمان خان نے کہا بھارتی’اب تو تم نے شادی کرلی ہے، اب میں کبھی کسی سے شادی نہیں کروں گا‘۔
واضح رہے گزشتہ ماہ ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کرلی تھی، 56 سالہ ارباز کی شورا سے شادی ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی تھی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
ارباز کی شورا سے دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی 1998 میں مشہور ڈانسر ملائکہ اروڑہ سے شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔