خاتون ٹیچر کا کم سن شاگرد کے ساتھ 30 بار سیکس کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی عدالت میں خاتون ٹیچر نے ہائی اسکول کے طالب علم کے ساتھ 2021 سے 2022 کے درمیان 30 بار سیکس کرنے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس کے ایک ہائی اسکول کی خاتون ٹیچر 33 سالہ ہیتھر ہیئر پر 17 سالہ طالب علم نے متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ وہ اس وقت نابالغ تھا۔

طالب علم جس کی شناخت اس کے نام کے مخفف ’’جے آر‘‘ سے ظاہر کی گئی نے گزشتہ برس اپنی خاتون ٹیچر پر 2021 سے 2022 کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

جس پر پولیس نے 33 سالہ استانی ہیتھر ہیئر کو اپریل 2023 میں حراست میں لیا۔ متاثرہ طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون ٹیچر سے 2021 میں سینئر ایئر کے پہلے دن ملاقات ہوئی تھی، دو بدو ملاقاتوں کے بعد وہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے بھی باتیں کرنے لگیں۔

متاثرہ طالب علم نے پولیس کو مزید بتایا کہ ایک دن ٹیچر نے کہا کہ میں نے خواب میں تمھارے ساتھ رات گزاری اور پھر وہ مجھے اس پر مجبور کرنے لگی اور اپنے گھر، گاڑی، کلاس روم اور اسکول کی پارکنگ میں 30 بار جنسی تعلقات قائم کیے۔

طالب علم نے یہ بھی بتایا کہ ٹیچر نے 2022 میں اسکول کے سفر کے دوران بھی جنسی تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن میں نے پکڑے جانے کا خوف ظاہر کیا تو انھوں نے کہا کہ فکر مت کرو اور پھر مجھے اپنے ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔

طالب علم کے مطابق اب میں 18 سال سے زائد کا ہوگیا تو احساس ہوا کہ مجھے نابالغ ہونے کی بنا پر استعمال کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور میں نفسیاتی دباؤ کا بھی شکار رہا۔

خاتون ٹیچر نے آج ہونے والی سماعت میں اعتراف جرم کرلیا جس پر انھیں زیادہ سے زیادہ عمر قید یا کم سے کم 13 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Related Posts