لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کارکنان کی ریلی میں اصلی شیر لے آئے، پارٹی سربراہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شیر واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف نیمونی روڈپرریلی میں شیرلانیکاسخت نوٹس لیتے ہوئے شیرواپس بھجوانیکی ہدایت کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف نے مونی روڈ پر ریلی میں اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری یہ شیر واپس بھجوانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا۔ قائد محمد نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 23, 2024
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہدایت کی کسی بھی ریلی میں شیریاکوئی اورجانور نہ لایاجائے، دین اسلام اورجانوروں سے متعلق قوانین نے جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اپنے حلقے این اے 130 میں انتخابی ریلی نکالیں گے، ریلی کاآغاز موہنی روڈسے ہوگا، مریم نوازبھی شرکت کریں گی۔