امریکا میں برفباری اور سرد موسم سے نظام زندگی معطل، 83 ہلاکتیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں برفباری اور سرد موسم سے نظام زندگی معطل، 83 ہلاکتیں

واشنگٹن: امریکا کی 9 ریاستوں میں برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور جما دینے والی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری برفباری اور سرد ترین موسم نے ریاست ٹینیسی میں 19، اوریگون میں 16 جب کہ الینوائے، پنسلوانیا، مسیسیپی، واشنگٹن، کینٹکی، وسکونسن، نیویارک اور نیو جرسی میں 48 افراد جان سے گئے ۔

بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک معطل ہے، زیادہ تر ہلاکتیں سڑکوں پر پڑی برف کے باعث پھسلن سے گاڑیوں کے حادثات سے ہوئیں جب کہ درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

شہریوں کو بلا ضرورت گھر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان ریاستوں کے اسپتال فلو، نزلہ، بخار، سینے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں سے بھر گئے جب کہ تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ۔

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کی وجہ سے غیر معمولی اور غیر متوقع درجہ حرارت، بارش، سیلاب، برفباری، گرمی اور سردی کی لہر کا سامنا ہے جس سے ہلاکتوں میں ہر سال اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

Related Posts