زویا ناصر نے انتقال کی افواہوں پر کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زویا ناصر نے انتقال کی افواہوں پر کیا کہا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے اپنے انتقال کی گردش کرتی افواہوں پر لب کشائی کردی۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر زویا ناصر کے انتقال کی افواہیں زیرِ گردش تھیں،جن پر اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔

زویا ناصر گزشتہ روز ایک پوڈکاسٹ میں مہمان بنیں جہاں انہوں نے افواہوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اصل میں میری بھابھی کا انتقال ہوا تھا اور یہ بہت اچانک تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی بھابھی کے بہت زیادہ قریب تھی کیونکہ میں بچپن سے ان کے ساتھ رہی، بھابھی کا انتقال ہمارے لیے بہت بڑا صدمہ تھا۔

زویا ناصر نے بتایا کہ ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے غلطی ہوگئی تھی کہ ناصر ادیب کی بیٹی کا انتقال ہوا ہے یا بہو کا، پھر میرے انتقال کی خبریں پھیل گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گھر میں فوتگی کے باعث میں سوشل میڈیا سے دور رہی اور کسی کا فون بھی نہیں سنا جس کی وجہ سے مجھے ان افواہوں کے بارے میں پتا نہیں چلا۔

Related Posts