سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) کو ضرورت ہوئی تو پارٹی سے الگ ہونے والے بھی واپس آجائیں گے۔ 16ماہ کی حکومت میں سب سے بہتر تعاون چوہدری شجاعت نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری 16ماہ کی حکومت کے دوران ق لیگ نے سب سے بہتر تعاون کیا۔ ہم ہر حال میں ق لیگ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ جس سے جو وعدہ کرتے ہیں، پورا ہوتاہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzgzNDcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3ODM0NyAtINmG2YjYp9iyINi02LHbjNmBINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2qnbkiDYs9in2KraviDYqNq+24wg2YXZhCDaqdixINqp2KfZhSDaqdix2YbYpyDahtin24HYqtuSINuB24zautuU2LHYp9mG2Kcg2KvZhtin2KEg2KfZhNmE24EiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTM3MjUwLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIyLzEwL1JhbmEtU2FuYXVsbGFoLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZhtmI2KfYsiDYtNix24zZgSDZvtuMINm524wg2KLYptuMINqp25Ig2LPYp9iq2r4g2KjavtuMINmF2YQg2qnYsSDaqdin2YUg2qnYsdmG2Kcg2obYp9uB2KrbkiDbgduM2rrblNix2KfZhtinINir2YbYp9ihINin2YTZhNuBIiwic3VtbWFyeSI6Itin2LPZhNin2YUg2KLYqNin2K86INiz2KfYqNmCINmI2LLbjNix2ZAg2K/Yp9iu2YTbgSDYsdin2YbYpyDYq9mG2KfYoSDYp9mE2YTbgSDZhtuSINqp24HYpyDbgduSINqp24Eg2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LEg2KfYudi42YUg2YbZiNin2LIg2LTYsduM2YEg2KrYrdix24zaqdmQINin2YbYtdin2YEg2qnbkiDYs9in2KraviDYqNq+24wg2YXZhCDaqdixINqp2KfZhSDaqdix2YbYpyDahtin24HYqtuSINuB24zautuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ق لیب کے ساتھ این اے 165 بہاولپور کی نشست خالی چھوڑنے کا وعدہ تھا، نشست خالی رکھی گئی ہے۔ طارق بشیر چیمہ چاہتے تھے دونوں صوبائی حلقے بھی خالی ہوں، اس کے متعلق بھی کوشاں ہیں۔
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ ہم نے جو بھی بات کی، وہ پوری کی ہے۔ غلام سرور خان ہمیں ایک بار چور کہتے تو ہم ان کو 10 بار کہتے تھے۔ جہانگیر ترین کیلئے ملتان میں حلقہ 149 خالی چھوڑا گیا ہے، ن لیگ بھرپور سپورٹ کرے گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے ساتھ کمٹمنٹ پوری کریں گے، انہیں سمجھایا ہے۔ سینیٹ میں پارٹی صدر نے بھی طلال چوہدری سے وعدہ کر لیا۔ دانیال عزیز نے کام تو کیا لیکن کسی کو پارٹی کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے نوٹس کا بھی مذاق اڑایا تھا۔