فرانسیسی اداکارہ نے ہدایتکار پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 76سالہ شخص نے انہیں چودہ سال کی عمر سے مسلسل 6سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ذاتی مرضی اور رضامندی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق 51سالہ اداکارہ جوڈیتھ گوڈریش کا کہنا ہے کہ 76سالہ ہدایت کار بینوئٹ جیکوٹ نے ان سے جنسی تعلق 14سال کی عمر میں قائم کیا جب رضامندی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی جبکہ فنکارہ نے بینوئٹ کی 2فلمز میں اداکاری کی۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU3MDUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTcwNSAtINmF2KfYptuM2qnZhCDYrNuM2qnYs9mGINqp24wg2LLZhtiv2q/bjCDZvtixINmF2KjZhtuMINmB2YTZhSDaqduMINix24zZhNuM2LIg2qnbjCDYqtin2LHbjNiuINiz2KfZhdmG25Ig2KLar9im24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1NzA2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL01pY2hhZWwtSmFja3Nvbi1OZXctMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2KfYptuM2qnZhCDYrNuM2qnYs9mGINqp24wg2LLZhtiv2q/bjCDZvtixINmF2KjZhtuMINmB2YTZhSDaqduMINix24zZhNuM2LIg2qnbjCDYqtin2LHbjNiuINiz2KfZhdmG25Ig2KLar9im24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KLZhtis24HYp9mG24wg2KfZhdix24zaqduMINqv2YTZiNqp2KfYsSDZhdin2KbbjNqp2YQg2KzbjNqp2LPZhiDaqduMINiy2YbYr9qv24wg2b7YsSDZhdio2YbbjCDZgdmE2YUg2LHbjNmE24zYsiDaqduM25Ig2KzYp9mG25Ig2qnbjCDYqtin2LHbjNiuINiz2KfZhdmG25Ig2KLar9im24wg24HbkiDYrNmIINin2b7YsduM2YQgMjAyNSDaqduSINiv2YjYsdin2YYg2YXZhti42LHZkCDYudin2YUg2b7YsSDYotim25Ig2q/bjNuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
بینوئٹ جیکوٹ کی ہدایتکاری میں فرانسیسی اداکارہ نے 1988 اور 1990 میں 2 فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر مبنی بیان ہدایتکار کی جانب سے اسی ضمن میں بیان کے ردِ عمل میں سامنے آیا۔
اپنے حالیہ بیان میں 76سالہ ہدایتکار نے 2011 کی ڈاکومنٹری کے دوران کہا کہ فرانسیسی اداکارہ سے میرا رشتہ ایک جرم تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 14سال کی عمر میں مرضی یا رضامندی نہیں ہوتی بلکہ استحصال کیا جاتا ہے۔
معروف ہدایتکار بینوئٹ جیکوٹ نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ اگر وہ کسی اداکارہ کو فلمانا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ وہ ان سے محبت بھی کریں تاہم فرانسیسی فنکارہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔