پی سی بی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔
پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کا نائب مقرر کر دیا ہے۔ وہ 12 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 5 میچوں کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے نائب ہوں گے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود تھے جہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کے بعد مختصر دورانیے کے فارمیٹ کیلیے کپتان مقرر کیا تھا۔