سردی کے موسم میں مونگ پھلی کھانا کیوں مفید ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردی کے موسم میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی لطف ہے تاہم مونگ پھلی میں شامل غذائی اجزاء انسان کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ سردی کے موسم میں جب کھانسی اور نزلہ عروج پر ہوتا ہے تو مونگ پھلی جسے کھانے سے گلے میں خراش ہوسکتی ہے، اس کے کیا فوائد ہیں؟

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUyOTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTI5OCAtINin24zaqdizINm+2LEgQ2FmZSBBeWxhbnRvINqp2Kcg2KjYp9im24zaqdin2bkg2qnbjNmI2rog2bnYsduM2YbaiCDaqdixINix24HYpyDbgduS2J8iLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1Mjk5LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL0NhZmUtQXlsYW50by0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfbjNqp2LMg2b7YsSBDYWZlIEF5bGFudG8g2qnYpyDYqNin2KbbjNqp2KfZuSDaqduM2YjauiDZudix24zZhtqIINqp2LEg2LHbgdinINuB25LYnyIsInN1bW1hcnkiOiLZhNin24HZiNixINmF24zauiDZiNin2YLYuSDZhdi52LHZiNmBINix24zYs9m52YjYsdmG2bkg2LPbkiDZhdio24zZhtuBINi32YjYsSDZvtixINi52YXYsSDaiNin2LEg2qnbjCDar9ix2YHYqtin2LHbjCDaqduSINio2LnYryDbgduM2LQg2bnbjNqvICNCb3ljb3R0Q2FmZUF5bGFudG8g2LPZiNi02YQg2YXbjNqI24zYpyDZvtmE24zZuSDZgdin2LHZhSBYINm+2LEg2bnYsduM2YbaiCDaqdix2LHbgdinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی صحت کیلئے مونگ پھلی ایک اچھی غذا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتی ہے اور انسان کو منفی اثرات و مضمرات سے بچاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی میں غیر تکسیدی اجزاء پائے جاتے ہیں جو غذائیت کے اعتبار سے چکندر اور گاجر سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں اور جسمانی خشکی دور کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

مونگ پھلی میں فاسفورس، فیٹ تھایامائن، نیاسن، فولاد، وٹامن کے، ڈی اور بی 6 فولیٹ کی موجودگی کے باعث انسانی جسم میں بہترین صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں اور تندرستی کی سطح بہتر رہتی ہے۔

پروٹین، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء کے باعث بھی مونگ پھلی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جبکہ مونگ پھلی پھپھڑوں اور معدے کیلئے تقویت بخش ہے اور کمزور ہڈیاں مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال سرطان کے خلاف مؤثر ہوتا ہے جبکہ اس کے اندر موجود قدرتی اجزاء خون کے نئے خلیات کی پیدائش کیلئے اہم ہوتے ہیں۔

طاقت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 100 گرام کچی مونگ پھلی میں 1 کلو دودھ کے برابر لحمیات ہوتے ہیں۔ مونگ پھلی میں حیاتین کی مقدار بھی گوشت کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

انسولین استعمال کرنے والے افراد کیلئے مونگ پھلی انتہائی مفید ہوتی ہے کیونکہ یہ جسم میں انسولین کی مقدار برقرار اور مستحکم رکھنے میں معاون اور پتھری کے خلاف مفید ثابت ہوتی ہے۔

Related Posts