ٹیسٹ سیریز میں بد ترین شکست قومی کرکٹ ٹیم کے نام رہی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 صفر سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے ہی روز قومی کرکٹ ٹیم 115رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، صائم ایوب نے 33 رنز بنائے، بابر اعظم نے 23، محمد رضوان نے 28 جبکہ عامر جمال نے 18رنز کی اننگ کھیلی۔ دیگر کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUxODAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTE4MCAtINm524wgMjAg2YjYsdmE2ojaqdm+INqp2Kcg2LTbjNqI2YjZhCDYrNin2LHbjNiMINm+2KfaqSDYqNq+2KfYsdiqINm52Kfaqdix2KcgOSDYrNmI2YYg2qnZiCDbgdmI2q/YpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODUxODEsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvdDIwLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZuduMIDIwINmI2LHZhNqI2qnZviDaqdinINi024zaiNmI2YQg2KzYp9ix24zYjCDZvtin2qkg2Kjavtin2LHYqiDZudin2qnYsdinIDkg2KzZiNmGINqp2Ygg24HZiNqv2KciLCJzdW1tYXJ5IjoiwqDYp9mG2bnYsdmG24zYtNmG2YQg2qnYsdqp2bkg2qnZiNmG2LPZhCAo2KLYptuMINiz24wg2LPbjCkg2YbbkiDZuduMIDIwINmI2LHZhNqIINqp2b4gMjAyNCDaqdinINi024zaiNmI2YQg2KzYp9ix24wg2qnYsdiv24zYp9iMINis2LMg2qnbkiDZhdi32KfYqNmCINix2YjYp9uM2KrbjCDYrdix24zZgSDYqNq+2KfYsdiqINin2YjYsSDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqdinINm52Kfaqdix2KcgOSDYrNmI2YYg2qnZiCDZhtuM2YjbjNin2LHaqSDZhduM2rog24HZiNqv2KfblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 0 پر گر گئی تھی جب ساجد خان نے عثمان خواجہ کو پویلین بھیج دیا، تاہم کھانے کے وقفے تک کینگروز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز اسکور کیے تھے۔ ڈیوڈ وارنر بھی 57رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
تاہم وارنر اور عثمان خواجہ کے علاوہ پاکستانی بولرز کسی اور آسٹریلین کھلاڑی کو اپنا شکار نہ بنا سکے۔اسٹیون اسمتھ 4 جبکہ مارنس لبوشین 55رنز بنا کر ناقابلِ شکست کھلاڑی ثابت ہوئے۔ آسٹریلیا نے 130رنز کا ہدف 26ویں اوور میں باآسانی پورا کر لیا۔
وائٹ واش کا مسئلہ
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز پہلی بار نہیں ہورہی بلکہ دونوں ممالک پہلے بھی متعدد مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جسے ذاتی انا یا قوم تشخص کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے تاہم وائٹ واش بذاتِ خود کرکٹ کا ایک مسئلہ ہے۔
زیر نظر ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت ہر شعبے میں چاروں شانے چت کردیا جس سے دونوں ہی جانب کے شائقین کیلئے یہ ٹیسٹ سیریز دلچسپی کا باعث نہ بن سکی۔ میچز کے آغاز سے ہی انجام کا پتہ چلنے لگا۔
ٹیسٹ فارمیٹ دنیائے کرکٹ کا قدیم ترین اور تاریخی فارمیٹ ہے جس کے تحت 2 ٹیمیں 5 روز تک 2، 2 اننگز کھیل کر اپنے مخالف کو ہرانے کیلئے سر توڑ محنت کرتی ہیں، تاہم پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کا چوتھے ہی روز یکطرفہ طور پر ختم ہوجانا مایوس کن ثابت ہوا۔