اسلام آباد: ایوانِ بالا کے اجلاس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی۔ سینیٹ اجلاس میں یہ بات نگران وزیرِ پارلیمانی امور نے بتائی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا سی وی پیش کیا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی کیا قابلیت ہے؟وہ شوگر ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ یا کسی انڈسٹری کے سربراہ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUwNjcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTA2NyAtINmI2YYg2ojbkiDYp9mI2LEg2bnbjCDZudmI2KbZhtm524wg4oCZ2qnYsdqp2bnYsSDYp9mT2YEg2K/bjCDYp9uM2KbYseKAmCDaqduSINmG2KfZhdmI2rog2qnYpyDYp9i52YTYp9mGIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTA2OCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9JQ0MtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmI2YYg2ojbkiDYp9mI2LEg2bnbjCDZudmI2KbZhtm524wg4oCZ2qnYsdqp2bnYsSDYp9mT2YEg2K/bjCDYp9uM2KbYseKAmCDaqduSINmG2KfZhdmI2rog2qnYpyDYp9i52YTYp9mGIiwic3VtbWFyeSI6ItmF24zZhtiyINmI2YYg2ojbkiDYp9mI2LEg2bnbjCDZudmI2KbZhtm524wg2qnYsdqp2bnYsSDYotmBINiv24wg2KfbjNim2LEgMjAyMyDaqduSINmE24zbkiDYotim24wg2LPbjCDYs9uMINmG25Ig2YbYp9mF2LLYryDaqdq+2YTYp9qR24zZiNq6INqp2Kcg2KfYudmE2KfZhiDaqdixINiv24zYp9uU2KfZhiDYr9mI2YbZiNq6INmB2KfYsdmF24zZudizINmF24zauiDYrduM2LHYp9mGINqp2YYg2LfZiNixINm+2LEg2qnZiNim24wg2KjavtuMINm+2Kfaqdiz2KrYp9mG24wg2b7ZhNuM2KbYsSDYrNqv24Eg2KjZhtin2YbbkiDZhduM2rog2YbYp9qp2KfZhSDYsduB2KfblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
اجلاس کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے چیئرمین پی سی بی کے متعلق مزید کہا کہ ذکا اشرف کو کھیلوں کا کوئی تجربہ نہیں۔ کرکٹ اور کھیل ان کے مشاغل میں شامل ہے، شعبہ نہیں رہا اور انہیں چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا۔اب کرکٹ پر بھی آڈیو لیکس آنے لگ گئی ہیں۔
سینیٹر مشتاق کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نگران وزیرِ پارلیمانی امورمرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ میں اس حوالے سے کل متعلقہ وزیر سے ملاقات کرچکا ہوں۔ یہ واضح کردوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی اور وہ اس سے قبل بھی اسی عہدے پر رہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا وقفۂ سوالات کے دوران چیئرمین پی سی بی کے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نگران حکومت محدود اختیارات کی حامل ہے جو کوئی بنیادی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں۔ ہم نے متعلقہ حکام سے کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروانے کی ہدایت کی ہے۔