پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے نئے سال کا جشن منانے والوں برہمی کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
انسٹاگرام پر نیلم منیر نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ سال میری زندگی کا افسوسناک خبر سے بھرا سال رہاہے، جس میں انسانیت کے خلاف دنیا بھر میں مظالم ڈھائے گئے’۔
انہوں نے کہا کہ،’ظلم سے بھرے اس سال کے ساتھ ہم نئے سال کا جشن کیسے مناسکتے ہیں؟واضح رہے کہ شوبز سے جڑی بہت سی شخصیات کی جانب سے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر نئے سال کا جشن نہیں منایا گیا۔