کس سیاسی رہنما کے کاغذاتِ نامزدگی کس شہر سے منظور ہوئے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کس سیاسی رہنما کے کاغذاتِ نامزدگی کس شہر سے منظور ہوئے؟
کس سیاسی رہنما کے کاغذاتِ نامزدگی کس شہر سے منظور ہوئے؟

ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ہزاروں امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے سیکڑوں امیدواروں کے کاغذات  منظور کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیکڑوں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ4ODMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDg4MyAtINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdinINiz2KfZhNiMIDIwMjTYoSDZhduM2rog2YbYptuSINmI2LHZhNqIINii2LHaiNixINm+2LEg2LnZhdmE2K/Ysdii2YXYryDaqduMINiq24zYp9ix24zYp9q6IiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDg4NCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9Wb3RlLTEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2YTbjNqp2LTZhiDaqdinINiz2KfZhNiMIDIwMjTYoSDZhduM2rog2YbYptuSINmI2LHZhNqIINii2LHaiNixINm+2LEg2LnZhdmE2K/Ysdii2YXYryDaqduMINiq24zYp9ix24zYp9q6Iiwic3VtbWFyeSI6Itix2YjYp9q6INio2LHYsyDaqdmIINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdinINiz2KfZhCDaqduB2Kcg2KzYp9iz2qnYqtinINuB25Ig2KzYsyDaqduM2YTYptuSINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdmF24zYtNmGINmG25IgONmB2LHZiNix24wg2qnbjCDYqtin2LHbjNiuINmF2YLYsdixINqp24wg2KfZiNixINi52KfZhNmF24wg2LPYt9itINm+2LEg2YbYptuSINmI2LHZhNqIINii2LHaiNixINm+2LEg2LnZhdmE2K/Ysdii2YXYryDaqduMINiq24zYp9ix24zYp9q6INio2r7bjCDYrNin2LHbjCDZiCDYs9in2LHbjCDbgduM2rrblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف 3 جنوری تک اپیل کی جاسکتی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے 10جنوری تک سنائے جائیں گے۔

اگلے ہی روز 11جنوری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی جس کے بعد امیدوار خود 12جنوری تک الیکشن کے عمل سے دستبردار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے جن کے دوران کروڑوں کی تعداد میں شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

منظوری پانے والے امیدوار

سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات این اے 123 اور این اے 242 سے منظور ہوئے ، گلوکار ابرار الحق نے این اے 117 سے کاغذات جمع کروائے جو منظور ہوگئے، پی ٹی آئی کے اکمل باری اور علی اعجاز کے کاغذات بھی این اے 117سے منظور ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 123 لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں کیلئے جمع کرائے گئے مریم نواز کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے۔ این اے 149 سے مخدوم جاوید ہاشمی اور چوہدری نثار کے کاغذات کو بھی منظوری مل گئی۔

رانا مشہود کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کاغذات بھی تونسہ شریف سے منظور ہوگئے۔ کراچی، لاہور اور لاڑکانہ سے بلاول بھٹو کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

فریال تالپور کے کاغذاتِ نامزدگی پی ایس 10 کیلئے منظور کر لیے گئے۔ لاڑکانہ میں جمعیت علمائے اسلام کے راشد سومرو اور ناصر محمود کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے متعدد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے۔ 

Related Posts