دیکھئے غزہ میں اسرائیلی فوج کو کیسی مار پڑ رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کی جارح فوج کیخلاف برسرپیکار القسام بریگیڈز نے غزہ کے مختلف محاذوں پر صہیونی فوج کے خلاف کچھ کامیاب گوریلا کارروائیوں کی ایک ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مجاہد جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیتا ہے۔ مجاہد ہاتھ میں ایک بم جسے فدائی بم یا شواظ بھی کہا جاتا ہے، اٹھا کر اسرائیل کے مایہ ناز مرکاوا ٹینک کے نیچے جا کر رکھ دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینک کے نیچے بم رکھنے کے کچھ ہی دیر میں ایک ہولناک دھماکا ہوتا ہے اور ساتھ ہی اسرائیلی ٹینک کے ٹکڑے فضا میں بکھر جاتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک اور محاذ پر ایک اور اسرائیلی ٹینک کو الیاسین 105 میزائل سے جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جس میں ایک مجاہد کندھے پر الیاسین میزائل اٹھا کر قریب سے اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بناتا ہے اور لمحوں میں صہیونی ٹینک فوجیوں سمیت تباہ ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں القسام کے اسنائپرز کی کارروائیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کارروائی میں القسام کا اسنائپر عمارتوں میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے کئی اسرائیلی اسنائپر شوٹرز کو گولیاں مار کر اڑا دیتا ہے۔

آخر میں ایک عمارت میں پناہ لینے والے 3 اسرائیلی اسنائپرز کو دکھایا گیا ہے، جو ایک تباہ حال عمارت کی اوپری منزل میں چھپے ہوتے ہیں۔ ایک مجاہد TBG میزائل مار کر عمارت میں پناہ لینے والے ان اسنائپرز کو ابدی نیند سلا دیتا ہے۔

کارروائی کے دوران مجاہد بتاتا ہے کہ عمارت میں ان تین کے علاوہ جتنے بھی اسرائیلی فوجی تھے، سب جل کر رہ گئے ہیں۔ آخر میں اسرائیلی فوج سے ملنے والا مال غنیمت بھی دکھایا گیا ہے۔

Related Posts