محمد رضوان کی میلبورن کی جامع مسجد میں درس کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی میلبورن میں واقع جامع مسجد میں درس دینے کی ویڈیو وائرل ہونے لگی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین رضوان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ ان کی اسلام سے محبت کو سراہ رہے ہیں۔

اس سے قبل سال 2022 میں وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب محمد رضوان نے ورلڈکپ کے دوران مین آف دی میچ کا ایوارڈ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار فلسطین کے مظلوم شہریوں کے نام کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts