کراچی : استحکام پاکستان پارٹی سند ھ کے صدر محمود مولوی نے این اے 238 پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،جبکہ جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ایس 102 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
اس کے علاوہ جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن رضوان خان نے پی ایس 103 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے،آئی پی پی رہنماء ریلی کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔
استحکام پاکستان پارٹی سند ھ کے صدر محمود مولوی کا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے ہیں،40 سے زائد سیٹس پر کاغذات جمع کراچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے کراچی سے ہمارے امیدوار موجود ہیں،انتخابات کے نتائج تمام جماعتوں کو قبول کرنے ہونگے،محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ملک ابھی کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک میں مہنگائی عام آدمی کو متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہم کسی سے اتحاد نہیں کررہے،اتحاد کا فیصلہ بعدمیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی پی پی سندھ کے سینئر نائب صدر شیخ محمد فیروز نے پی ۔ایس 116 پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
شیخ محمد فیروز پی ایس 116 ڈسٹرکٹ ویسٹ پر آئی پی پی کے امیدوار ہونگے،شیخ محمد فیروز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حلقے کی عوام سے مسلسل رابطے میں ہوں، انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے، حلقے میں مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی،انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت اور پارٹی کارکنان ہمدردوں کا مشکور ہوں۔