غزہ میں اسرائیلی فوج کی 1 روز میں 230مقامات پر گولہ باری، 100فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی 1 روز میں 230مقامات پر گولہ باری، 100فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ اور رفح کراسنگ سمیت 230 مقامات پر بمباری کی، گزشتہ 1روز میں 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ ہلالِ احمر کی عمارت کا گھیراؤ جبکہ شجاعیہ کے علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا۔ خان یونس میں بمباری کے نتیجے میں 55فلسطینی شہید ہوگئے۔ اب تک 4000سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQwMTcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDAxNyAtINin2LPYsdin2KbbjNmEINqp25Ig2KfbgdmFINin2KrYrdin2K/bjCDYqNix2LfYp9mG24zbgSDaqdinINmF2LPYqtmC2YQg2KzZhtqvINio2YbYr9uMINqp2Kcg2YXYt9in2YTYqNuBIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDAxOCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9iLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9iz2LHYp9im24zZhCDaqduSINin24HZhSDYp9iq2K3Yp9iv24wg2KjYsdi32KfZhtuM24Eg2qnYpyDZhdiz2KrZgtmEINis2YbaryDYqNmG2K/bjCDaqdinINmF2LfYp9mE2KjbgSIsInN1bW1hcnkiOiLYqNix2LfYp9mG2YjbjCDZiNiy24zYsSDYrtin2LHYrNuBINqI24zZiNqIINqp24zZhdix2YjZhiDZhtuS2qnbgdinINuB25Ig2qnbgSDYp9mGINqp2Kcg2YXZhNqpINi62LLbgSDaqduMINm+2bnbjCDZhduM2rog2KzYp9ix24wg2KrZhtin2LLYuSDaqdmIINi32YjZhCDZhtuB24zauiDYr9uM2YbYpyDahtin24HYqtin25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شمالی غزہ کے علاقے میں طبی سہولیات میسر نہیں، تمام ہسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے قبریں روند ڈالیں جبکہ حماس نے تل ابیب کو نئے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ 3 روز میں حماس کے حملوں سے اسرائیل کے متعدد ٹینکس، گاڑیاں اور بلڈوزر متاثر ہوئے۔ متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ صیہونی حکومت نے شدید جھڑپوں کے دوران 137 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 3 یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی۔حماس کا جنگ میں وقفے کیلئے مذاکرات اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کے جواب میں کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مکمل اختتام تک مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔  

Related Posts