اسلام آباد: مجرم شاہنواز امیر نے سارہ انعام قتل کیس میں سزائے موت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مجرم شاہنواز امیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ نثار اصغر کے ذریعے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے اپیل دائر کردی۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM4NzAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzg3MCAtINm+24wg2bnbjCDYotim24wg2LHbgdmG2YXYp9ihINit2YTbjNmFINi52KfYr9mEINi024zYriDZhdiy24zYryAzINmF2YLYr9mF2KfYqiDZhduM2rog2q/YsdmB2KrYp9ixIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4Mzg3MiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9IYWxlZW0tQWRpbC1TaGVpa2gtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itm+24wg2bnbjCDYotim24wg2LHbgdmG2YXYp9ihINit2YTbjNmFINi52KfYr9mEINi024zYriDZhdiy24zYryAzINmF2YLYr9mF2KfYqiDZhduM2rog2q/YsdmB2KrYp9ixIiwic3VtbWFyeSI6Itqp2LHYp9qG24w62LPZhtiv2r4g2b7ZiNmE24zYsyDZhtuSINix24HZhtmF2Kcg2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2KrYrdix24zaqSDYp9mG2LXYp9mBICjZvtuMINm524wg2KLYptuMKSDYrdmE24zZhSDYudin2K/ZhCDYtNuM2K4g2qnZiCDZhdiy24zYryAzINmF2YLYr9mF2KfYqiDZhduM2rog2K3Ysdin2LPYqiDZhduM2rog2YTbkiDZhNuM2KfblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
مجرم شاہنواز امیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 14دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ شاہنواز امیر کو مقدمے سے بری کیا جائے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہنواز امیر کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو بری کردیا جبکہ سزائے موت کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیں۔
مدعی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا شاہنواز امیر کو سزا دینے کا فیصلہ زمینی حقائق کے منافی اور غیرقانونی ہے۔ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں۔
شاہنواز امیر کا درخواست میں کہنا ہے کہ فردِ جرم کیلئے استغاثہ کی جانب سے جھوٹی کہانی تراشی گئی۔ استغاثہ کو ٹھوس شواہد پیش کرنے میں مکمل ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔