مولانا حنیف جالندھری کا ڈنمارک میں مقدس کتب کی بے حرمتی کیخلاف قانون کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ڈنمارک میں مقدس کتب کی بے حرمتی کے خلاف قانون سازی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مولانا جالندھری نے اپنے بیان میں ڈنمارک میں ہونے والی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون قرآن کریم کو جلا کر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ان کی شرانگیزی سے روکنے کا ذریعہ بنے گا۔

مولانا جالندھری نے کہا کہ قرآن کریم اور مقدس شخصیات کی توہین کرنے والے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی طرف سے اس قانون کی منظوری اور اس پر عملدرآمد امن و امان کی ضمانت ثابت ہوگی۔

قرآن کریم کا نسخہ جلانے والا ملعون پالوڈان کون ہے؟

مولانا محمد حنیف جالندھری نے ڈینش پارلیمنٹ میں اس قانون کے حق میں ووٹ دینے والے ممبران پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بلکہ عالمی سطح پر ایسی قانون سازی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قانون سازی کے ذریعے آسمانی کتابوں اور انبیاء کرام اور دیگر مقدس ہستیوں کی توہین کا سلسلہ بند کیا جا سکے اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے ہر کسی کو باز رکھا جا سکے۔

Related Posts