پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 87ہزار 414 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر آئی ایم ایف کا اظہارِ اطمینان
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2030 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔