پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول اسٹیڈیم میں بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا۔
قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے اور قوم ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔
A sea of white at Manuka Oval ????️⛈️
First practice session of the Pakistan team is cancelled due to heavy rain and hailstorm.#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/kroSEgaYtp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ سے قبل قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے مانوکا اوول اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کی گئی جس میں اسٹیڈیم کو سفید چادر اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔