ورلڈ کپ فائنل:گراؤنڈ میں داخل ہونے والے وین جانسن کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ فائنل:گراؤنڈ میں داخل ہونے والے وین جانسن کون ہیں؟

احمد آباد پولیس نے اتوار کے روز ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جس نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران سیکورٹی کی خلاف ورزی کی اور ویرات کوہلی کو گلے لگایا۔

اس شخص کی شناخت وین جانسن کے نام سے کی گئی ہے، وہ فلسطین کی حمایت کر رہا تھا جو کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔

احمد آباد پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خود کو ویرات کوہلی کا بڑا پرستار بتایا اور وہ میچ دیکھنے آیا تھا اور کوہلی کا پرستار ہونے کی وجہ سے وہ ریلنگ پار کرکے گراؤنڈ میں چلا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں غیر مجاز داخلے پر آئی پی سی کی دفعہ 332، اور 447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

احمد آباد پولیس نے وین جانسن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس نے سیکورٹی کی خلاف ورزی کی اور ویرات کوہلی کو گلے لگایا۔ (اے این آئی)

وین جانسن کون ہے؟
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وین جانسن نے کہا کہ میرا نام جان ہے… میں آسٹریلیا سے ہوں۔ میں ویرات کوہلی سے ملنے (میدان میں) داخل ہوا۔ میں فلسطین کی حمایت کرتا ہوں…

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فلسطین کا حامی ہے اور جاری فائنل میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہوا، آزاد فلسطین کے نعرے والی ٹی شرٹ اور فلسطینی پرچم کے رنگ کی تھیم والا ماسک پہن رکھا تھا۔

بعض حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جانسن ایک ٹک ٹاکر ہے، جس کی میچز کے دوران دخل کرنے کی ایک تاریخ رہی ہے، وہ کوہلی کے بہت بڑے مداح بھی بتائے جاتے ہیں۔

دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ وین سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گراؤنڈ میں داخل ہوئے ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اس سال فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کو بھی پریشان کیا۔

Related Posts