سری لنکا نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ سیریز 2-3 سے جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ سیریز 2-3 سے جیت لی
سری لنکا نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ سیریز 2-3 سے جیت لی

کراچی:سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان انڈر19 ٹیم کو فیصلہ کن پانچویں ون ڈے میچ میں 165 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے جیت لی۔

منگل کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر293 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کے بیٹر سینتھ جے وردھنے 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روسندا گاماگے 66  اورپولندو پریرانے47 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آفتاب احمد، نوید احمد خان اور ہارون ارشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان انڈر 19ٹیم مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور32.3اوورز میں 128 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شامل حسین 14، طیب عارف11، ہارون ارشد17، حمزا نواز 13 اور نوید احمد خان 9 رنز اسکور کر سکے۔

ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

سری لنکن بولرز میں ویھاس تھیومیکا اورمالشا تھرو پاتھینے 3،3  وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویشوالاہیرو نے 2، گاروکاسنکیتھ اور دنوراکالو پاھانا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

Related Posts