بھارت نے انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں 100رنز سے شکست دیکر نہ ہارنے کی روایت کو برقرار رکھا۔
بھارتی بولرز کے سامنے انگلینڈ کے کھلاڑی بالکل بے بس دکھائی دیئے، محمد شامی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، کپتان روہت شرما نے 87 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کے لئے کیپٹن اننگ کھیلی۔
انگلش کپتان جوز بٹلر کا ٹاس کے بعد کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔