میٹا کے زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈزکے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔
شیڈو بین کی اصطلاح عام طور پر سینسرشپ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، یعنی اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے اکاؤنٹس کی عام لوگوں تک رسائی کو بھی محدود کردیا جاتا ہے۔
شیڈو بین کا شکار بننے والے انسٹاگرام اکاؤنٹس کی پوسٹس اور اسٹوریز کو عام لوگ نہیں دیکھ پا رہے، تاہم محدود صارفین کو پوسٹس اور اسٹوریز تک رسائی دی جا رہی ہے۔
اسی طرح شیڈو بین کے شکار اکاؤنٹس کو ایپلی کیشن پر سرچ بھی نہیں کیا جاسکتا، تاہم گوگل سرچ میں اکاؤنٹس کو تلاش کرنا ممکن ہے۔
اسی طرح شیڈو بین میں دیگر طرح کی پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں، تاہم اکاؤنٹ ہولڈر ہرطرح کا مواد اپنی طرف سے شیئر کرپاتا ہے اور اسے ایپلی کیشن کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔
میٹا نے فیس بُک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے صارفین کے تمام اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام شیڈوبین سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟
انسٹاگرام کو اب مارکیٹنگ کیلئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر وہ شیڈوبین ہوجائے تو اس سے آپ کی کارگردگی پر منفی اثر پڑتا ہے اور آپ کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔
لہٰذا آپ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے مواد کو پسٹ کرتے وقت اس بات پر ضرور غور کریں کہ انسٹاگرام اس کی وجہ سے میرے اکاؤنٹ کو شیڈوبین تو نہیں کردے گا؟
خاص طور پر جب آپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمائی بھی حاصل کرتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہو تو ایسے میں اکاؤنٹ کا شیڈوبین ہوجانا آپ کی کمائی کو بہت بری طرح متاثر کرے گا۔
ایسے میں آپ کو انسٹاگرام کی گائیڈلائنز کو فالو کرنا ہوگا اور اُن پر عمل کرنے سے آپ کا شیڈوبین سے محفوظ رہ سکتا ہے۔