ڈرامہ سیریل رضیہ کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل رضیہ کا اختتام ہوگیا جس پر اظہارِ تحسین کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی شاندار تھی۔

ڈرامہ سیریل رضیہ میں ایک نوجوان لڑکی رضیہ کی کہانی پیش کی گئی جسے اس کے والدین صرف اس لئے بُرابھلا کہتے ہیں کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ماہرہ خان، مومل شیخ، محب مرزا، شاہیرا جلیل، کاشف حسین اور دانیہ کنول شامل ہیں۔

محسن علی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والے اس پراجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر حنا امان اور کامران آفریدی ہیں۔

گزشتہ روز منی سیریز کی آخری قسط نشر کی گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا بڑا مثبت ردعمل آرہا ہے۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی بہت شاندار تھی اور اس میں تمام اداکاروں نے بہترین اداکاری کی۔

ناظرین کو ڈرامے میں ماہرہ خان کی اداکاری نے بہت زیادہ متاثر کیا، خاص طور پر انھیں آخری قسط میں ماہرہ خان کا سابقہ شوہر اور بھائی کےچہروں پر تھپڑ مارنا بھی پسند آیا۔

Related Posts