بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
ویرات کوہلی 103 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شبھمن گل 53 اور روہت شرما نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، بھارت نے بنگلادیش کا 257 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔
بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پونے میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین تنزید حسن اور لٹن داس نے کیا، بنگلادیشی اوپنرز نے 14 اوورز اور 4 گیندوں کے دوران 93 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد تنزید حسن 43 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بعد ازاں اوپنر لٹن داس 66، کپتان نجم الحسن شانتو 8 اور مہیدی حسن میراز صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
یاد رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو نے کی، نجم الحسن شانتو نے ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کہا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ تماشائی ہمیں بھی سپورٹ کریں گے۔
قائداعظم ٹرافی کا فائنل فیصل آباد اور کراچی ریجن وائٹس کے درمیان ہوگا
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے جبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔