پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ، درآمدت میں کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ان ممالک سے پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 65.06 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں یونان، اٹلی، اسپین اور جنوبی یورپ کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو 510.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.92 فیصد زیادہ ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کوبرآمدات کا حجم 495.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بینک آف اسرائیل کا 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان

اعدادو شمار کے مطابق رواں سال ماہ اگست میں جنوبی یورپ کو درآمدات کا حجم 249.41 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 260.95 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 260.74 ملین ڈالر تھا، جاری سال میں جنوبی یورپی ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.979 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق راوں مالی سال کے پہلے دوماہ میں جنوبی یورپی ممالک سے درآمدات کا حجم 98.77 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.06 فیصد کم ہے، اس عرصے میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 163.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست میں جنوبی یورپ کے ممالک سے 47.28 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو جولائی میں 51.49 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 72.78 ملین ڈالر تھیں، مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر883.57 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Related Posts