قومی ائیر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر ائیرپورٹس پر طویل انتظار سے نڈھال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اےکی نجکاری کے درمیان نئے سی ای او کی تقرری

اسلام آباد: قومی ائیر لائن  (پی آئی اے) کی بین الاقوامی اور قومی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، مسافر ائیرپورٹس پر طویل انتظار کے باعث نڈھال ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین 12 گھنٹے سے زائد وقت ائیرپورٹس پر گزارنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

مہنگائی کی مجموعی شرح 37 فیصد پر پہنچ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مہنگی

پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد کیلئے پرواز میں 9 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، پرواز پی کے 760 جدہ سے اسلام آباد کیلئے دوپہر 12 بجے روانہ ہونے کے بجائے رات 9 بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ مسافروں کو طویل انتظار کرنا پڑا۔

جدہ سے آنے والی پرواز طے شدہ وقت شام 7 بجے کی جگہ رات ساڑھے 3 بجے اسلام آباد پہنچی۔ اسی طرح جدہ سے لاہور کیلئے پرواز پی کے 762 کی روانگی میں 5گھنٹے تاخیر ہوئی۔اسی روٹ پر ایک اور پرواز پی کے 742 بھی ساڑھے 4گھنٹے تاخری سے روانہ ہوئی۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 726 کی روانگی میں 4 گھنٹے 20 منٹ، شارجہ سے لاہور کیلئے پی کے 186 کی روانگی میں 5 گھنٹے 27 منٹ جبکہ مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 744 کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اسی طرح مدینہ سے لاہور کی پرواز ساڑھے 5 گھنٹے،  دبئی سے کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 714 دو گھنٹے جبکہ ٹورنٹو سے لاہور کی پرواز پی کے 798 بھی دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ 

قومی سطح پر کوئٹہ سے کراچی کی پرواز پی کے 311 کی روانگی میں ساڑھے تین گھنٹے، لاہور سے کراچی کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جس کے باعث مسافر طویل انتظار کی اذیت سے دوچار ہوئے، تاحال پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال پر مؤقف سامنے نہیں آیا۔

 

Related Posts