حیدرآباد دکن: پاکستان نے بھارت میں جاری ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔
جمعے کو حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 283 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس ہدف کے تعاقب میں ڈَچ کرکٹ ٹیم 41 اوورز میں صرف 205 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68، 68 رنز کی انگز کھیلیں اور سعود شکیل تیز رفتار بیٹنگ کرنے پر ’مین آف دا میچ‘ قرار پائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے وکرمجیت سنگھ اور باس ڈی لیڈ نے نصف سینچریاں اسکور کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ سوشل میڈیا پربھی توجہ کا مرکز بنا رہا اور کرکٹ شائقین خصوصاً سعود شکیل کی برق رفتار بیٹنگ کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آئے۔
Question: pace or spin, which do you prefer?
Saud Shakeel: Anything, which gives me boundaries, I prefer that
Classy answer, just like his batting ♥️#PAKvNED #CricketWorldCup #BabarAzam???? #NEDvPAK pic.twitter.com/3a2Gk2UHRn
— Vikrant Gupta (@vikrantguptaa73) October 6, 2023
میچ کے بعد جب سعود شکیل سے پوچھا گیا کہ وہ فاسٹ اور سپن بالنگ میں سے کس کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں تو انہوں نے مذاقاً کہا کہ جس پر مجھے باؤنڈریز ملیں میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں۔
Yesterday Rachin took the advantage of practise match form, today Saud Shakeel doing the same. Good left hand option for Pakistan in the middle order. #PAKvNED
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 6, 2023
پاکستان ٹیم کو اکثر تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے سعود شکیل کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ مڈل آرڈر میں پاکستان کے لیے ایک اچھا آپشن ہیں۔
پاکستان نے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کر دی
اس کے علاوہ صارفین کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی تھی جو کہ انجری کے بعد واپس آنے والے حارث رؤف کی تعریف کرتی ہوئی بھی نظر آئی۔
Love that aggression by Haris Rauf. He needs to keep that same aggression when he bowls against Virat Kohli and co too…… #PAKvNED #PakistanCricket pic.twitter.com/2eu1GWEu67
— Haroon (@hazharoon) October 6, 2023
ایک سوشل میڈیا صارف نے حارث رؤف کے وکٹ لینے کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف کا جارحانہ رویہ اچھا ہے۔ انہیں کوہلی اور دیگربھارتی بلے بازوں کے سامنے بھی ایسے ہی جارحانہ بولنگ کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہی کھیلے گا جبکہ گرین شرٹس کا بھارت سے مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔