سعودی تعاون سے بنگلا دیش میں روہنگیا مہاجرین کیلئے سینکڑوں گھر قائم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی معائنہ ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں روہنگیا کے پناہ گزینوں کے لیے بننے والے رہائشی یونٹس کا جائزہ لیا۔

روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے تعمیر کیے جانے والے ہاؤسنگ یونٹس میں 410 میں سے 300 رہائشی یونٹس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور بقیہ رہائشی یونٹس کی جلد از جلد تعمیر کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کس ملک کی خواتین فضائی میزبانوں کے پرفیوم استعمال کرنے پر پابندی ہے؟

سعودی امدادی ادارہ کنگ سلمان ایجنسی کے نائب سربراہ برائے منصوبہ بندی وترقی، عقیل الغامدی کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں تباہ کن آگ سے متاثر ہونے والے پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہ فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کل 410 ہاؤسنگ یونٹس میں سے 300 مکمل تعمیر کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 110 رہئشی یونٹس بھی جلد تعمیر کر لیے جائیں گے۔

کنگ سلمان ریلیف کی ٹیم نے معائنہ کے دوران کاکس بازار میں واقع اوکیا سپیشلائزڈ ہسپتال اور صدر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ بھی کیا

واضح رہے کہ پچھلے سال روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے کاکس بازار میں 500 خیمے بھیجے تھے۔ جن میں 590 روہنگیا خاندانوں کے 3,000 افرادنے رہائش اختیار کی تھی۔

کنگ سلمان ریلیف کی ٹیم نے معائنہ کے دوران کاکس بازار میں واقع اوکیا سپیشلائزڈ ہسپتال اور صدر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور بھجوائے گئے طبی سامان کا بھی جائزہ لیا۔

Related Posts