قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: ورلڈ کپ 2023ء کیلئے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ آج دوپہر 1 بج کر 30 پر شروع ہوگا، ون ڈے فارمیٹ کے عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔

ون ڈے فارمیٹ کے عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہلی نے اچانک ورلڈ کپ اسکواڈ کیوں چھوڑ دیا؟

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاہینوں کی بھرپور تیاری جاری ہے، قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے سخت محنت کی، مکی آرتھر بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

Related Posts