برطانوی بینک نے فراڈ میں اضافے کی وجہ سے کرپٹو کے ذریعے لین دین پر پابندی لگادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے کہا ہے کہ برطانوی ریٹیل بینک چیس 16 اکتوبر سے دھوکہ دہی اور فراڈ میں اضافے کی وجہ سے صارفین کے کرپٹو کے ذریعے لین دین پر پابندی لگا دے گا۔

بینک کے ترجمان کے بیان کے مطابق ہم نے برطانیہ کے صارفین کو نشانہ بنانے والے کرپٹو فراڈ کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے، اس لیے ہم نے چیس ڈیبٹ کارڈ پر کرپٹو اثاثوں کی خریداری یا چیس اکاؤنٹ سے کرپٹو سائٹ پر رقم کی منتقلی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مجرموں کے ذریعے چلائے جانے والے آن لائن فراڈ میں اس کے استعمال پر طویل عرصے سے جاری خدشات کے پیش نظر چیس برطانیہ میں کرپٹو تک صارفین کی رسائی کو محدود کرنے والا تازہ ترین بینک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج بائنانس کا کینیڈا میں سرگرمیاں بند کرنیکا اعلان

جے پی مورگن نے دو سال قبل برطانیہ میں موبائل ایپ پر مبنی سروس شروع کرنے کے بعد سے اپنے چیس ریٹیل بینک کی طرف 1.6 ملین سے زیادہ صارفین کو راغب کیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا منصوبہ ہے کہ دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں بھی بینک قائم کیے جائیں۔

بینک نے تصدیق کی کہ چیس نے ای میل کے ذریعے صارفین کو اپنی اس پالیسی میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔ کرپٹو سے متعلق میڈیا آؤٹ لیٹ Coindesk نے منگل کو اس اقدام کی اطلاع دی۔

مارچ میں نیٹ ویسٹ کمپنی نے صارفین کو “کرپٹو مجرموں” سے بچانے کے لیے کرپٹو ایکس چینجز کو بھیجی جانے والی روزانہ اور ماہانہ رقم پر نئی حدیں عائد کی تھیں۔

اسپین کے سینٹینڈر نے گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ برطانیہ کے صارفین کو کرپٹو ایکس چینجز کو بروقت ادائیگیاں بھیجنے سے روک دے گا تاکہ صارفین کو فراڈ سے بچایا جا سکے۔

Related Posts