خاور مانیکا ناجائز تعمیرات کے الزام پر لاہور ائر پورٹ سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ناجائز تعمیرات کے الزام پر خاور مانیکا کو گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کررہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال اور 26 دکانیں تعمیر کیں جبکہ وہ یک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ شادی ہال بغیر منظوری نقشہ قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا، انہیں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

قبل ازیں خاور مانیکا لاہور سے امارات ائیر لائن کے ذریعے دبئی جارہے تھے کہ انہیں ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل ہونے کی بنا پر روکا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا لاہورعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

Related Posts