منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر ولاتِ تاجدارِ کائنات ﷺ کی خوشی میں 12 روزہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
گزشنتہ دن کی منعقدہ محفل میں آغوش کی انتظامیہ، بچوں اور اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
اشرافیہ کے اثاثے بیچ کر ملکی قرضے اتارے جائیں، سراج الحق
اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے ڈائریکٹر جی ایم ملک، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر فرح ناز سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور طلباء شریک ہوئے۔
ضیافت میلاد کی تقریب میں تلاوت کے بعد نعت خوانی ہوئی، آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے بچوں نے بھی ثناء خوانی کی۔ آخر میں تمام شرکاء کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔